اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نکا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری ضروری ہے، اقتدار کے بھوکے چند سیاستدان نوجوانوں کو متعصبانہ ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں جن سے طاقت حاصل کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری ضروری ہے، اقتدار کے بھوکے چند سیاستدان نوجوانوں کو متعصبانہ ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے کئی اقدامات اٹھائے، گزشتہ روز بھی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات کا اجرا کیا گیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مزید کئی اقدامات کا اجرا آئندہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ہوگا۔