کاشتکار فصل سے جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک یقینی بنائیں ،ترجمان محکمہ زراعت قصور
حکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار فصل سے جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ترجمان محکمہ زراعت قصور نے”اے پی پی“کو بتایا کہ حکومت زرعی ترقی کے لئے تمام اقدامات یقینی بنا رہی ہے تاہم شرح خواندگی میں کمی اورمناسب تربیت کے فقدان کے باعث پنجاب کے 80فیصدکے قریب کسان جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے اقدامات نہیں کرتے جس کے باعث فصل کی پیداوارکو15 سے 45فیصدتک نقصان پہنچتاہے۔ اگر جڑی بوٹیاں زورپکڑلیں تو فصل کا نقصان 50فیصد تک بھی پہنچ جاتاہے جونہ صرف متعلقہ کاشتکار بلکہ ملک و قوم کے لئے بھی معاشی و اقتصادی نقصان کا باعث ہوتاہے بلکہ اس سے زرعی پیداوار کے مقررہ اہداف بھی متاثر ہوتے ہیں۔جڑی بوٹیاں پیداواری اخراجات میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں اور اس سے کھاد اورپانی کا ضیاع بھی ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ اگرفصل کو پہلے 50 دنوں تک جڑی بوٹیوں سے بچالیاجائے تو بعدمیں فصل خودہی جڑی بوٹیوں کو دبالیتی ہے جس سے پیداوارمتاثر ہونے کاخطر ہ نہیں رہتا