کاشتکاروں کو سورج مکھی کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت
محکمہ زراعت قصورنے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکا رزیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کی تیل کی پیداوار میں خودکفالت سمیت اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں بھی مدد مل سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور محمداکرم طاہر نے”اے پی پی“کوبتایا کہ نبعض اداروں نے جنوبی افریقہ سے درآمد شدہ سورج مکھی کا بیج بھی متعارف کروایاہے جس کی اقسام 5521اور 8251وغیرہ کی کاشت کے بھی مفیدنتائج حاصل ہوئے ہیں اور ترقی پسند کاشتکاروں نے 45من فی ایکڑ سے بھی زیادہ پیداوار حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوسری اقسام کی نسبت مذکورہ اقسام کامارکیٹ ریٹ بھی زیادہ ملتا ہے جس کے پودے کا قد درمیانہ پھول کے جھکاؤکی وجہ سے گرمی اورپرندوں سے محفوظ رہتاہے