وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ضمنی انتخابات میں فیصل آباد میں بدترین شکست کا ذمہ دار بجلی کے اضافی بلوں کو قرار دے دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل آباد میں پاور لومز بجلی کے اضافی بلوں کی وجہ سے بند ہو گئیں، اس پر عابد شیر علی نے احتجاج بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے عمران خان کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عمران خان تو ہمیں دھمکی دے رہا ہے، ہم نے سخت فیصلے کیے، اب ہمارا حق ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے اور ان کی ناراضی کم کرنے کے لیے بھی وقت لیں۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کا وقت گزر گیا، اب مہنگائی بھی کم ہو گی اور بجلی کے بل بھی اور ڈالر بھی دو سو سے نیچے جائے گا، ہمارے نزدیک ان انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ساری قیادت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے لگی ہوئی تھی، حمزہ شہباز نے صحت کے مسائل کی وجہ سے الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں فیصل آباد میں عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی کو ہرایا اور 24471 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی۔ این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 99602 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75131 ووٹ لے سکے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *