پاکستان اوراٹلی کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 197.14 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو160.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اگست کے مہینہ میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 91.84 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں 105.30 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 70.25 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو1.085 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر18.54 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی اوراگست میں اٹلی سے 116.32 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 137.89 ملین ڈالرتھیں۔ اگست میں اٹلی سے 43.90 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوجولائی میں 72.41 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 49.97 ملین ڈالرتھیں