ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں ستمبرکے دوران ماہانہ بنیاوں پر31 فیصد اضافہ
ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر31فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2022میں ملک میں 3.80ملین ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلے میں 31فیصد زیادہ ہے۔ ستمبرکے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر سیمنٹ کی کھپت میں 5.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادو شمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 8.60ملین ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی جوگذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.8فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے 1.01ملین ٹن سینٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.4فیصد کم ہیں۔ ستمبرکے مہینے میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.47ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو اگست کے مقابلے میں 21فیصد زیادہ جبکہ گذشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 17.3فیصد کم ہے