اسلام آباد : متنازع ٹویٹ پر گرفتار سینیٹراعظم سواتی کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا، عدالت نے بابراعوان کو ہدایت آپ میرے چیمبرمیں بیٹھ جائیں۔

 سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد کی سیشن عدالت میں سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی کو پیش نہ کرنے پر وکیل بابر اعوان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ابھی تک ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو پیش نہیں کیا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے میڈیکل کا حکم دیا تھا، مقدمے میں لگی دفعات سیکشنز سے متعلق عدالت کوآگاہ کروں گا۔

جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ سیکیورٹی بھی ابھی تک نہیں آئی شاید وہ ملزم کواسپتال لیکرگئےہوں۔ عدالت نے بابراعوان کو ہدایت آپ میرے چیمبرمیں بیٹھ جائیں یا کوئی ایسوسی ایٹ چھوڑ جائیں، جب بھی ملزم کو پیش کیا گیا آپ کوآگاہ کردیا جائے گا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *