شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں، ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں ماہ ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ

شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں، ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں ماہ ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق ستمبرکے مہینہ میں بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 11084 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 19.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 9290 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر1.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ماہ ستمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس میں سالانہ بنیادوں پر15.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، ستمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22820 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال ستمبرمیں 19829 ارب روپے تھا اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اگست میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22152 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا جوستمبرمیں بڑھ کر22820 ارب روپے ہوگیا۔ اعدادوشمارکے مطابق ماہ ستمبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) میں سالانہ بنیادوں پر24.01 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ستمبر2022 میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 17484 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرمیں 14096 ارب روپے تھا۔ اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر3.8 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اگست میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 18183 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو ستمبرمیں کم ہوکر17484 ارب روپے ہوگیا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *