اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(پی پی)مظفرگڑھ خواجہ عبدالحئی عابد نےزرعی ادویات کی ڈیلر شپ کےلئے نئے لائسنس کے حصول ،پرانے لائسنس کی تجدید اور تربیت کےلئے شیڈول جاری کر دیا
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(پی پی)مظفرگڑھ خواجہ عبدالحئی عابد نےزرعی ادویات کی ڈیلر شپ کےلئے نئے لائسنس کے حصول ،پرانے لائسنس کی تجدید اور تربیت کےلئے شیڈول جاری کر دیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(پی پی)مظفرگڑھ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب نے زرعی ادویات کی ڈیلر شپ کے نئے لائسنس ،تجدید اور تربیت کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق لائسنس کے حصول اور تربیت میں شمولیت کےلئے درخواستیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(پی پی)مظفرگڑھ کے دفتر واقع محمود کوٹ روڈ (نزد بہاری کالونی) مظفرگڑھ میں 27 اکتوبر دن 2 بجے تک وصول کی جائیں گی،درخواستوں کی جانچ پڑتال 28 اکتوبر تا 31 اکتوبر ہو گی،فریش لائسنس کےلئے ٹریننگ مورخہ یکم نومبر تا 15 نومبر ہو گی اور تجدید لائسنس کےلئے ٹریننگ 19 نومبر تا 21 نومبر ہو گی، تربیت تحصیل کی سطح پر ہو گی،فیلڈ اسسٹنٹ کا ڈپلومہ رکھنے والے امیدواروں کےلئے بھی 19 نومبر تا 21 نومبر (3 دن) کی تربیت لینا ضروری ہے،مظفرگڑھ تحصیل میں تربیت دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پی پی) مظفرگڑھ محمود کوٹ روڈ (نزد بہاری کالونی) میں دی جائے گی جبکہ مظفرگڑھ ضلع کی دیگر 4 تحصیلوں میں تربیت وہاں کے دفاتر زراعت میں دی جائے گی۔