اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثنااللہ کی پی ٹی آئی کو پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئیں،علاج کے لیے تسلی بخش فارمولا تیار ہے۔
وزیر داخلہ راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کو کسی کی سپورٹ نہیں ہے۔ راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی معاملات کو بیورکریسی نےچلاناہوتاہے، اس وقت جتنی بھی رکاوٹیں ہیں وہ ہٹادی جائیں گی، جب لانگ مارچ کا اعلان ہوگاتودیکھ لیں گے۔
وزیر داخلہ نے دھمکی دی کہ عمران خان اسلام آباد پرحملہ آور ہونے کے لیے آ رہے ہیں ، دھرنے سے نمٹنے کے لیے تسلی بخش فارمولہ تیار کیا ہے، لانگ مارچ جہاں سے نکلے گا وہیں دھکیل دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آنے والے بنیں،کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، آرٹیکل 245 کے تحت فورسز سے بات کریں گے، رینجرز، ایف سی، اسلام آباد پولیس اورسندھ پولیس بھی ہوگی۔