واشنگٹن: وفاقی وزیرقانون اعظم تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سخت معاشی چیلنجزکا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے۔

واشنگٹن میں وزیرقانون اعظم تارڑ کےاعزاز میں ممتاز سیاسی رہنما ساجد تارڑ نے عشائیہ دیا، عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی اورسکھ آف امریکا کے سربراہ جسدیپ سنگھ جسی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر قانون اعظم تارڑ نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشن گنگا ڈیم پر ہمارے بھارت کے ساتھ اختلافات ہیں،بھارت کے ساتھ کشن گنگاڈیم کاتنازع مل بیٹھ کر حل کرنا چاہ رہے ہیں اور کشن گنگا ڈیم کے معاملے پر عالمی بینک نے مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سخت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے. انھوں نے کہا کہ اس وقت سیاست کوبھلا کرمتاثرین سیلاب پر توجہ دینی چاہیئے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے حوالے سے اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ ختم نہیں ہوا ، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے اسحاق ڈ ار جلد واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *