چوہدری رمضان جٹ گرین ٹی وی
کمالیہ۔پلانٹیشن جنگلات میں سٹی پریس کلب ٹیم کی نشاندہی پر محکمہ جنگلات کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں رکشہ پہ لوڈ قیمتی لکڑیاں اور پتہ برآمد
ملزم امیر عرف میرو لبانہ لکڑیاں چوری کرکے بھٹہ مالکان کو فروخت کرتا تھا ملزم فرار محکمہ جنگلات نے رکشہ حراست میں لے کر سخت قانونی کاروائی کا آغاز کردیا
کمالیہ۔نواحی علاقہ 715 گ ب کے قریب سٹی پریس کلب کمالیہ کی ٹیم نے انتھک محنت سے کامیاب آپریشن کرتے ہوے کمالیہ پلانٹیشن سے لکڑیاں چوری کرنے والے مشہور چور بلیک میلر ملزم امیر عرف میرو لبانہ کو بے نقاب کر دیا ملزم عرصہ دراز سے جنگل سے قیمتی لکڑیاں مڈھیاں اور پتہ چوری کرکے بزریعہ لوڈر رکشہ بھٹہ مالکان کو فروخت کرتا تھا جس سے سرکاری خزانہ کو لاکھوں کا نقصان پُہنچ رہا تھا سٹی پریس کلب کی ٹیم نے نشاندہی کرتے ہوے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی جس پہ فرض شناش بلاک آفیسر نزر گجر نے موقع پر کاروائی کرتے ہوے لوڈر رکشہ قبضہ میں لے لیا جبکہ ملزم امیر عرف میرو لبانہ نے نائب صدر سٹی پریس کلب کمالیہ وقار منظور فریدی وسیر کو لوہے کے آلہ سے مارنے کی کو شش کی لوگوں کے شور مچانے پر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا 15کی کال پر تھانہ صدر کمالیہ کی پولیس موقعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا یاد رہےملزم کے خلاف پہلے بھی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں محکمہ جنگلات نے ملزم امیر عرف میرو لبانہ کے کیخلاف سخت قانونی کاروائی کا آغاز کریا ہے جبکہ اہلیان کمالیہ نے سٹی پریس کلب کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ڈی پی او ٹوبہ آرپی اور وزیراعلی سے اپیل کی ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔