عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائے گا۔
شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے 74 وزیروں میں سے 22 بے محکمہ وزیر ہیں مگر یہ آڈیو ویڈیو لیکس کھیل رہی ہے، نومبر میں سب کو سمجھ آجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا مسئلہ سائفر نہیں بلکہ بجلی، گیس، آٹا اور مہنگائی ہے، 12 ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اور سیاست گرم ہوگی۔