کاشتکاروں کو سبز مرچ کی پنیری کی کاشت رواں ماہ اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت

 

کاشتکاروں کو سبز مرچ کی پنیری کی کاشت رواں ماہ اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ کاشتکارزمین کی تیاری سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈیڑھ من فی مرلہ کے حساب سے ڈالنے کے بعد زمین میں ایک میٹر چوڑی کیاریاں بناتے ہوئے 4سے 5مرلہ میں 2سے 3انچ تک لائنوں کے درمیانی فاصلہ پر آدھا کلوگرام بیج کاشت کریں۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کاشتکار بیج کی کاشت کے بعد اسے پتوں کی گلی سڑی کھاد سے ڈھانپ دیں تاکہ کیاریوں میں نمی برقرار رہے۔ انہوں نے کہاکہ کیاریوں کو ڈھانپنے کے بعد فوارے سے اس انداز میں آبپاشی کرنی چاہیے کہ زمین تر وتر حالت میں رہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *