مچھلی اورمچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں دو ماہ کے دوران 52.07 فیصد اضافہ

 

ملک سے مچھلیوں اورمچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوںپر52.07 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مچھلیوں اورمچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو37.941 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 52.07 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مچھلیوں اورمچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو24.949 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک سے 15,864میٹرک ٹن مچھلیوں اورمچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.56 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک سے 11,128 میٹرک ٹن مچھلی اورمچھلیوں سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک سے اشیائے خوراک کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.79 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *