منڈی بہاوالدین میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

عرفان وڑائچ

منڈی بہاوالدین میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا پرائس کنٹرول شاپس اور یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا دستیاب ہی نہیں،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافےاورآٹا نہ ملنے کی وجہ سے غریب لوگوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوکر رہ گئے ہیں منڈی بہاوالدین شہر کی پرائس شاپس اور یوٹیلیٹی سٹور پر غریب عوام کے لیے آٹے کا حصول ناممکن ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافےاورآٹا کا شدید بحران لوگ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پریشان دیکھائی دیتے ہیں ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کیلئے کئی کئی گھنٹے لائن میں کھڑے رہنے کے باوجود ہم خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اور آٹا ہوٹل مالکان کو بلیک میں سیل کردیا جاتا ہے اور ہمیں اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کے لیے دو وقت کا کھانا بھی دشوار ہو گیا ہے جس پر شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اشیاء خوردونوش اور آٹے کی آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے سفید پوش اور متوسط طبقہ با آسانی اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *