ایندھن بحران بدترین ہونے پر یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے کا امکان ہے۔

سردی میں گیس کی شدید قلت کے باعث یورپی ممالک نے شہریوں کو موم بتیاں جلانے اور اس کا ذخیرہ کرنے کا مشورہ دے رکھا ہے۔ آئندہ مہینوں میں لندن بھی اس غیرمعمولی صورتحال سے دوچار ہو گا جس میں شہریوں کو کئی گھنٹوں کی بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنوبی افریقی میڈیا ویب سائٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بدترین بجلی بحران کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں بعد لندن میں چار دن کی لوڈشیڈنگ ہو سکتی ہے۔

دہائیوں تک بجلی کی مستحکم فراہمی کے بعد ایندھن بحران کی وجہ سے جنوری 2023 میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں بجلی طلب اور رسد میں اضافہ ہوا ہے جب کہ حکومت ان خدشات پر شہریوں کو یقین دلانے کی کوشش کررہی ہے لوڈشیڈنگ ہونا ممکن نہیں

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *