کاشتکار گھیاتوری کی فصل کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت قصور
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کہا ہے کہ کاشتکار گھیاتوری کی فصل کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں، انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہرکا سپرے بھی یقینی بنایاجائے تاکہ فصل کو معاشی حد تک پہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے۔
پتوں کی لال بھونڈی پتوں، شگوفوں، پھول پر حملہ آور ہوکر اسے کھاجاتی ہے،کیڑوں اور بیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فوری طورپر تلف کردیں۔