اسلام آباد : سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظورکرلی۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی.
ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان کے وکیل بابراعوان کووقت پرآنےپرسراہتے ہوئے کہا کہ اچھا لگا وقت پر آئے، نوجوانوں کوبھی یہی پیغام دیناچاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری سیشن عدالت پہنچے
عمران حان ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے ، جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کیا عمران خان پر الزام صرف ایماکا ہے؟
جس پر عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ ایما بھی صرف لفظ کی حد تک ہےاس سے زیادہ کچھ نہیں ، کیا ایماکی حد تک آپ کےپاس کوئی شواہدہیں؟
جج نے سوال کیا دفعہ 144 نافذ کرنے والے آفیسر کا بیان لکھا ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس کا بیان نہیں لکھا،جس تفتیشی نے مجھے نوٹیفکیشن دیا اسکا بیان لکھا ہے۔
وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ساڑھے سات کلو میٹر میں 21ویں ایف آئی آر ہے،اب اگر تفتیشی اسکا بیان لکھ بھی لیں اس کا بیان قابل قبول نہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نےدفعہ144کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔
گزشتہ سماعت پرپی ٹی آئی کےرہنماؤں کےوقت پرنہ آنےپرعدالت نےبرہمی کااظہار کیا تھا۔