اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیوزی لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم جسنڈا آرڈن سے ملاقات کو اہم لمحہ قرار دے دیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن سے ملاقات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیوزی لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم جسنڈا آرڈن سے ملاقات میرے لیے اہم لمحہ تھا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میری والدہ کے بعد جسنڈا وہ دوسری سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا وزیراعظم جسنڈا نے مجھے بتایا کہ اُن کی بیٹی کی تاریخ پیدائش شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح اکیس جون ہے۔