صدر یورپی یونین کمیشن ارسلا وان ڈیر لیین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے آئندہ ہفتوں میں مزید انسانی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

ارسلا وان ڈیر لیین نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملک میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 14 جون سے اب تک ایک ہزار 576 افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، فصلیں، مویشی، پُل اور سڑکیں زیر آب آچکے ہیں اور ملک کو تقریباً 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.