پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں ہفتے مسلسل چوتھے کاروباری روز مندی کا رجحان دیکھا گیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے امریکی فیڈرل ریزرو (ایف ای ڈی) کی جانب سے شرح سود میں ایک بار پھر اضافے پر ردعمل ظاہر کیا۔
دوپہر 12:50 بجے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 489.30 پوائنٹس یا 1.19 فیصد گر کر 40 ہزار 476.28 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔اس ضمن میں فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر عامر شہزاد نے کہا کہ یو ایس فیڈرل ریزرو کے فیصلے کے بعد دنیا بھر میں ایکویٹیز گر گئی تھیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی عالمی رجحان کے مطابق نیچے چلا گیا۔