کراچی (عبدالرازق  رپورٹ)

 سیلاب زدگان کیلئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔

دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے، امریکہ سےامدادی سامان کی تیسری پروازکراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج افسران نے طیارہ وصول کیا۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے 25 ویں امدادی پرواز کراچی ایئرپور ٹ پہنچی، یو اے ای ریڈ کریسنٹ کے سربراہ، پاک فوج افسران، این ڈی ایم اے حکام اور دیگر افسران نے استقبال کیا

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.