محمد رزاق خان (لاہور)

شارجہ کرکٹ میچ میں پاکستانی شائقین پر حملہ پکڑے گئے شرپسند افغانی حملہ آوروں کی اکثریت کے پاسپورٹ پاکستانی نکلنےپر قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی حرکت میں اگئے

دبئی (نیوز ڈیسک) شارجہ میں گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد سٹیڈیم میں جن افغانیوں نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھیں،اِن کو کیمرے اور ویڈیو کے ذریعے شارجہ پولیس نے پکڑلیا ہے،اِن سب کے اقامے چیک کئے گئے،بعد میں اِن کے ارباب/ کفیل کو بلا کر اِن سب کے پاسپورٹ چیک کئے گئے تو یہ انکشاف ہؤا کہ پاکستانی شائقین پر حملہ اور مار پیٹ کرنے والے اکثریت افغانیوں کے پاسپورٹ “پاکستانی” بنے ہوئے تھے،اس سلسلہ میں جب پاکستانی سفارتخانے کو اطلاع دی گئی تو پاکستانی سفارتخانے والے خود حیران اور پریشان ہوگئے،ذرائع کے مطابق اب اِن سب شر پسند افغانیوں پر “گلف ممالک” کی جانب سے مستقل پابندی عائد کردی گئی ہے اور اِن کو شارجہ سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے،جبکہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے،انٹیلی جینس ایجنسیاں اور ایف آئی اے بھی محترک ہوگئے ہیں اور اِن سبکو ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یہ پوچھ تاچھ کی جاسکے کہ انہوں نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ کیسے بنوائے تھے اور اِنکے پاسپورٹ بنانے میں کون کونسی کالی بھیڑیں ملوث ہیں،اب اِن سب کی مکمل تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *