(چوہدری رمضان جٹ رپورٹر کمالیہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ راناشعیب محمود کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
حالیہ کاروائی میں ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او سر کل گوجرہ احمد یار ترہانہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ حاکم علی ایس آئی اور مظہر تبسم ایس آئی معہ ملازمان و لیڈی پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کچہری چو ک گوجرہ میں دوران ناکہ بندی 2موٹر سائیکل سوار وں کو چیک کیا جن کے قبضہ سے 4کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جن کو حراست پولیس میں لے لیا گیا جنہوں نے اپنے نام و پتہ 1۔نذیر احمد ولد امیر علی قوم ماچھی سکنہ 429گ ب کچھی والا تحصیل تاندلیانوالہ 2۔زہرہ اعجاز زوجہ اعجاز قوم اورا چک نمبر 429گ ب کچھی والا تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد بتلایا۔ دونوں ملز مان مختلف علاقوں سے منشیات تاندلیانوالہ لے جاتے ہیں۔
دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے مکہ سٹی گوجرہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 2بد نام زمانہ منشیات فروش ملزمان 1۔عرفان ولد صابر 2۔صابر ولد غلام رسول اقوام ماچھی سکنائے محلہ شمس پورہ تاندلیانوالہ حال مقیم مکہ سٹی گوجرہ کو گرفتا ر کیا جن قبضہ سے 14کلو گرام ہیر وئن برآمد ہوئی۔گرفتار 4ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ضابطہ کی کاروائی کی گئی ہے۔ یہ تمام تفصیلات ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار ترہانہ نے اپنی پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتلائیں۔ ڈی پی اوٹوبہ رانا شعیب محمود نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،رانا شعیب محمود ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ