محمد رزاق خان (لاہور)

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی خاتون سپورٹس آفیسر کو جان سے مارنے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس تھانہ الپہ نے گیلانی لا کالج کے سابق طالب علم امجد جٹ کے خلاف ہرچہ درج کر لیا ہے

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی خاتون سپورٹس آفیسر کو جان سے مارنے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس تھانہ الپہ نے گیلانی لا کالج کے سابق طالب علم امجد جٹ کے خلاف ہرچہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق امجد جٹ نے سپورٹس کوٹہ کی ایک سیٹ پر ایک فیل طالب علم کا دوباہ ٹرائل لینے پر بار بار اصرار کیا اور خاتون سپورٹس آفیسر عابدہ خان نے ٹرائل لینے سے انکار کیا اور جان سے مارنے اور اغوا کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور شدید تلخ کلامی کی جس کے بعد امجد جٹ نے پسٹل نکال لیا اور ملازمین اور سیکورٹی فورس کی مداخلت کےبعد ریوالور لہراتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ سپورٹس آفیسر عابدہ خان اور چیف سیکورٹی آفیسر نے اس ناخوشگوار واقعہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو رپورٹ کیا جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر نے امجد جٹ کے ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایات جاری کیں اور پولیس تھانہ الپہ نے امجد جٹ کے خلاف ہرچہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی انتظامیہ نے امجد جٹ پر یونیورسٹی داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *