تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرجن کی تینوں پوسٹیں خالی پڑئی ہیں

بھلوال (سیف اللہ چیمہ),تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرجن کی تینوں پوسٹیں خالی پڑئی ہیں تحصل ھسپتال بھلوال میں نیورو سرجن پیتھالوجسٹ اور جنرل سرجن کی آسامیاں موجود ہیں مگر تینوں ہوسٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ھےسماجی رھنما سیف اللہ چیمہ نے مطالبہ کیا گیا ھے کہ ان تینوں آسامیوں پر سرجن ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

 ڈاکٹرخالقداد نسوآنہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ضلع سرگودھا نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے ورکز اور افسران جس تندہی سے ہر وبا اور بیماری کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے کوشاں ہیں وہ لائق تحسین ہے محکمہ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا جس حد تک ممکن ہوا انہیں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وہ سی ڈی سی سپروائزرویلفیئرایسوسی ایشن، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر راجہ خالد محمود، اسد عباس، ڈاکٹر خلیل الرحمن رانا، خضرحیات، اکرام گنجیرا،خالد بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر خالقداد نسوآنہ کو وفد نے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیااور یقین دہانی کروائی کہ ہم اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیں گے اور ہر معاملہ میں ان سے مکمل تعاون کریں۔ جس پرڈاکٹر خالقداد نسوآنہ نے وفد کی یقین دلایا کہ سی ڈی سی سپروائزرز کے مسائل کے حل کیلئے وہ اپنی سفارشات جلد سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کریں گے تاکہ ان کے مطالبات پورے ہو سکیں اور انہیں فیلڈ میں کام کرنے کیلئے سہولیات میسر آئیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *