تاریخ کی بد ترین مہنگائی سے پریشان شہریوں کو فلور ملرز اور تازہ دودھ بیچنے والے ریٹیلرز نے قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے ایک اور جھٹکا دے دیا۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلور ملز نے اگست کے آخری ہفتے کے 94 روپے کے مقابلے میں اب آٹا نمبر2.5 کی قیمت 99 روپے فی کلو مقرر کی ہے جب کہ سپر فائن اور فائن فلور کے نرخ اب 104 روپے مقرر کردیے گئے جو کہ اس سے قبل 96 روپے فی کلو تھی۔

10 کلو آٹے کے تھیلے کا نیا ریٹ 995 روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل 945 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کم ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے جاری کردہ سینسیٹو پرائس انڈیکیٹر کے مطابق، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 25 اگست کو ایک ہزار 880 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 960 روپے تک پہنچ گئی۔ ریٹیلر دکاندار 5 کلو برانڈڈ فائن آٹے کے تھیلے کے لیے 580 روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ اس اضافے سے قبل 550 روپے چارج کر رہے تھے جبکہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 11 سو روپے کردی گئی ہے جو اس سے قبل ایک ہزار ایک سو بیس یا ایک سو تیس روپے تھی۔ ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں پرانی قیمتوں میں اضافے کے مطابق ہیں جب کہ گزشتہ 2 روز میں ملز کی جانب سے کیے گئے اضافے قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ ایک ملر نے بتایا کہ سیلاب اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث سندھ کے کئی علاقوں سے گندم کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی کافی کم ہو گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کے 100 کلو تھیلے کی قیمت اب 8500 روپے ہوگئی جو چند روز قبل تک 7800 روپے تھی۔ دوسری جانب، 10 روپے اضافے کے بعد ایک لیٹر تازہ دودھ کی قیمت اب 180 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس اضافے سے قبل تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت جولائی میں 20 روپے اور مارچ میں 10 روپے بڑھائی گئی تھی جو کہ اس اضافے سے قبل 140 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *