اسلام آباد : برادر ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برادر ملک یو اے ای کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ شہباز شریف نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سےفون پر بات ہوئی ، یواے ای کے صدر نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ یو اے ای کے صدر کی دعوت پر 3 ستمبر کو یو اے ای کادورہ کرنا تھا لیکن یو اے ای کے صدر کیساتھ مشترکہ طورپردورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اےای دورہ منسوخ کیاکہ سیلاب متاثرین کےریسکیو،بحالی پر توجہ دے سکوں، اس چیلنج کے دوران ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر ہمیشہ یو اے ای کے مقروض رہیں گے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.