وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ايف آئی اے نے ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کرنے والوں کے گرد گھیراتنگ کرلیا۔
منفی سوشل ميڈيا مہم کے پيچھے کون؟ايف آئی اے ايکشن ميں آگیا۔ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کيليے تحقيقاتی کميٹی بنا دی۔
کمیٹی میں اے ڈی جی سائبر کرائم محمد جعفر، سائبر کرائم کے ڈائريکٹر آپريشنز نارتھ وقار الدين اور ايڈيشنل ڈائريکٹراسلام آباد اياز شامل ہیں۔ ايڈيشنل ڈائريکٹر سائبر کرائم ونگ عمران حيدر بھی کميٹی کا حصہ ہیں۔
ايف آئی اے تحقيقاتی ٹيم قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کو بے نقاب کرے گی۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک ہے ، خود پسند سیاسی بیانیے کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے اور توہین کرنے والی سوشل میڈیا مہم شرمناک ہی نہیں خوفناک ہے، خود پسند سیاسی بیانیے کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خود پسند سیاسی بیانیہ نفرت انگزیز تقریر کو ہتھیار بنا دیتا ہے اور سیاسی بیانیے نوجوانوں کے ذہنوں کو زہرآلود کرتے ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *