صوبائی دارالحکومت کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل آج رنگ دکھائے گا، شہر میں آج دوپہر سے موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، رات کو تیز بارش کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجا دی ، اولڈ سٹی ایریا ، کیماڑی ، آئی آئی ا چندریگر روڈ ، شاہراہ فیصل ، طارق روڈ ، بہادر آباد اور کئی جگہ بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہلے اسپیل کےبعد صورتحال اب تک ابتر ہوچکی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق 18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے، 23 جولائی سے نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں ایک یا دو روز شاید بارش نہ ہو، اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں 80 سے 90 ملی میٹر اور کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بھی پانی برس سکتا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *