کراچی (گرین ٹی وی )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک بار پھر قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔
تیل کی عالمی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی بلوم برگ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 7 ڈالر 62 سینٹ کم ہو کر 99 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل کا ہوگیا۔
جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) آئل کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہوئی۔ قیمت سات ڈالر فی بیرل سے زائد کم ہوگئی۔
ڈبلیو ٹی آئی آئل چھیانوے ڈالر فی بیرل کے آس پاس فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے طلب کرلی ہے۔
رپورٹ میں خام تیل کا آؤٹ لک اوپیک اور دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی مداخلت کے بغیر وضع کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو پاکستان کیلئے اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے، امکان ظاہر کی گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہو سکتی ہیں۔
ماہرین نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال کے آخر تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر ہو جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کساد بازاری سے محدود ہوتی طلب کے سبب خام تیل کی قیمتیں گر سکتی ہیں۔
امریکا، یورپی اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد مہنگائی کی صورت حال میں بہتری آ رہی ہے، جب کہ تیل کی طلب میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، اسی باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.