لاہور:(گرین ٹی وی)سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں کے غبن میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق ہاﺅسنگ سوسائٹی کو فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خوردبرد کی گئی،اینٹی کرپشن پنجاب نے معاملہ کی مزید تحقیقات کے لئے شیخ رشید کو 15جولائی کو طلب کیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ کو زمین کی فروخت کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، معاملہ کی تحقیقات کے لئے اینٹی کرپشن نے ہاﺅسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو بھی طلب کیا ہے ، شیخ رشید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اینٹی کرپشن میں پیش ہوں گا، سیاسی دباﺅ ڈالنے کے لئے کیس بنائے جا رہے ہیں گرفتاری کرنا ہے تو کر لیں ،یہ تو بتائیں کیس کیا ہے ، اینٹی کرپشن نے طلب کیا ہے تو دیکھتے ہیں کیا کہتے ہیں ، 60,50سال سے زمین میرے پاس ہے ، سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت شرارت کر رہی ہے پرسوں انہوں نے میری سیکورٹی واپس لے لی ، اب ٹی وی سے نوٹس کا پتہ چلا مجھے اب تک کوئی نوٹس نہیں ملا، جس کیس کا حوالہ دیا جا رہا ہے اس کی ابھی تک ڈیل مکمل نہیں ہوئی ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جمعرات کو پریس کانفرنس کروں گا، یہ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں کہ میں لاہور سے چلا جاﺅں ، یہ میری ضمنی انتخاب کی مہم سے خوفزدہ ہیں متنبہ کرتا ہوں اگر عوام کے فیصلے کو طاقت سے روکا گیا تو بڑا طوفان کھڑا ہو گا ، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد کال دے سکتے ہیں ۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.