اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 371 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.47 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کوروناسے متاثر 140 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک روز قبل ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 502 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.73 فیصد رہی۔
علاوہ ازیں کورونا سے متاثر 145مریضوں کی حالت تشویشناک ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا تھا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 15 ہزار 38 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 371 کیسز مثبت آئے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *