کراچی (نمائندہ گرین ٹی وی)کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں شہر کی تباہ کن صورتحال ہوگئی، کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی معطل، مختلف علاقوں میں بجلی بھی بند ہے
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں بارشوں سے ہونے والی تباہی پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ بارشوں کی وجہ سے کراچی کا سیلاب ایک بار پھر پی پی پی کی سندھ حکومت میں 14 سال کی کرپشن اور بدانتظامی کی عکاسی کرتا ہے۔ میری حکومت نے بڑے نالوں کی صفائی اور تعمیر نو کے لیے 35 ارب روپے دیے تھے لیکن حکومت سالڈ ویسٹ ڈسپوزل کو بہتر بنانے اور چھوٹے نالوں کی صفائی کا کام انجام دینے میں ناکام رہی۔اس حوالے سے سیاسی، سماجی کارکنان اور صحافیوں نے سوشل میڈٰیا پر سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *