اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکنِ قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عائشہ گلالئی نے تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے جس میں پاک فوج کیخلاف بیان بازی پر غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے درخواست پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے ٹیگ لگا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عائشہ گلالئی 2013 میں تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ اگست 2017 میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں عمران خان پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی پارٹی تحریک انصاف گلالئی کے نام سے بنا لی تھی۔ انہوں نے سنہ 2018 کے انتخابات میں چار حلقوں سے الیکشن لڑا اور چاروں میں ہی ضمانتیں ضبط کروائیں۔
سنہ 2018 میں عائشہ گلالئی نے این اے 53 اسلام آباد میں عمران خان کے مقابلے میں انتخاب لڑا اور 138 ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے پرویز خٹک کے مقابلے میں این اے 25 نوشہرہ کے انتخابی معرکے میں 959 ووٹ حاصل کیے۔عائشہ گلالئی سندھ کے ضلع سجاول کے حلقہ این اے 231 سے بھی امیدوار تھیں اور انہیں یہاں سے 827 ووٹ ملے۔ انہوں نے 2018 میں جہانگیر ترین کے آبائی حلقے این اے 161 لودھراں سے بھی الیکشن لڑا تھا اور یہاں انہیں ایک ہزار 614 ووٹ ملے تھے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.