اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2مریض انتقال کرگئے جبکہ 675 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس سے اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے14ہزار632 ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔
کوروناکےمثبت کیسزکی شرح4.61 فیصد رہی جبکہ کوروناکے153مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *