فیصل آباد: (گرین ٹی وی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی مقرہ وقت پر آئین و قانون کے مطابق ہو گی ، موجودہ لوڈ شیڈنگ بر وقت گیس کے سودے نہ ہونے کا نتیجہ ہے،چار سال ملک پر نا اہل ٹولہ مسلط رہا، پپٹرولیم مصنوعات کی قیم،توں میں اضافے سے نواز شریف کو دکھ ہوا، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ،آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق سبسڈی صفر کرنی ہے ،فیصل آباد میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مستحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بیڈ گورننس کے ایشو کو اب ختم کیا جائے گا، مہنگائی میں عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے ، گزشتہ ساڑھے 3سال میں بیڈ گورننس تھی،آئی جی اسلام آباد نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا،آئی جی اسلام آباد نے اپنے مطالبات پیش کیے،ہم مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے ۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *