قصور (گرین ٹی وی) گھیاکدوٹھنڈی تاثیر کے باعث شوگر‘بلڈپریشر‘ دل‘جگر‘ پھیپھڑوں‘کھانسی‘دمہ کے امراض پر قابو پانے میں انتہائی مفید ثابت ہواہے جبکہ کاشتکار میدانی علاقوں میں گول اور لمبی لوکی اقسام کاشت کرکے تین فصلات حاصل کرسکتے ہیں۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ گھیاکدوموسم گرماکی ایک انتہائی اہم اور مفیدترین سبزی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھیاکدومیں نشاستہ‘چکنائی‘ کیلشیم‘ آئرن‘ فاسفورس اور حیاتین پائے جاتے ہیں‘گھیاکدو کی ترقی دادہ اقسام میں فیصل آباد گول سب سے زیادہ پیداوار دینے والی قسم ہے جس کی کاشت کے لئے فی ایکڑ 2 سے اڑھائی کلوگرام بیج استعمال کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار گھیاکدو کی زرخیز میرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدارمیں موجود اور دیر تک پانی جذب رکھنے کی صلاحیت ہومیں کاشت کرکے شاندار فصل حاصل کرسکتے ہیں

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.