جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے کے معاملے پر ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا آج اسپتال میں دوسرا روز ہے، لاہور کے اتفاق اسپتال میں انکا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آج شام تک اسپتال میں رکھا جائے گا جبکہ ان کے ضروری ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان جگر اور پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے انکو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان لاہور اتفاق اسپتال میں داخل ہوئے۔