لاہور(گرین ٹی وی)پنجاب حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام اور تاجر برادری کو بڑی عید سے قبل بڑا تحفہ دے دیا،حمزہ شہباز نے مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9بجے رات بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا، چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کے لئے کیا ہے، فیصلے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی، 9جولائی کی رات تک مارکیٹوں اور بازاروں پر وقت ی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.