لاہور:(گرین ٹی وی)ملک میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے سبب چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16ہزار 755ٹیسٹ کئے گئے،چھ سو پچاس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی،محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایک سواڑتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے