اسلام آباد: (گرین ٹی وی)ملک بھر میں بڑھتی ہوئے بجلی بحران کے بعد سولر انرجی ٹاسک فورس نے ملک میں سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت ٹاسک فورس کے دیگر ارکان شرکت کی،اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں سولر انرجی کی پیداوار بڑھانے کے لئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا، بجلی پر سبسڈی والے علاقوں میں بھی سولر پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں  توانائی کی بچت اور گرین انرجی کو فروغ دینے کے لئے پالیسی بنانے پر بھی غور کیا گیا، سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.