اسلام آباد: (گرین ٹی وی)الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ صوبے میں ہونے والے 20ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،خیال رہے کہ 17جولائی کو صوبے میں 20ضمنی الیکشن ہونے ہیں،جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی طرف زور و شور سے مہم جاری ہے اس عوران مختلف شکایات موصول ہر رہی ہیں کہ صوبائی حکومت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے،دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی پر پنجاب سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا، اجالاس میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان رافہ نے چیف سیکریٹری کے ذریعے صوبائی حکومت کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پر واضح کریں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کرے تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی