اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں بجلی کی پیداوار کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سلانہ بنیاد پر (مالی سال 2021کی اسی مدت کے مقابلے میں )کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا مئی 20222 کے دوران ملک میں بجلی کے پیداوار کے شعبے میں 566.9ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 52.49 فیصد کم ہے ،مالی سال 2021 کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے پیداوار کے شعبے میں 864.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی ،مئی کے دوران ملک میں بجلی کی پیداوار کے شعبے میں 38.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ،اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ملک میں ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں 128.9 ملین ڈالر، پن بجلی 142 ملین ڈالر اور کوئلے پیدا کرنے کے منصوبوں میں 296ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی