نیویارک (گرین ٹی وی) ہارورڈ سینٹر فار امریکن پولیٹیکل سٹڈیز اور ہیرس پول کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق امریکی ووٹرز 2024 میں صدر بائیڈن یا سابق صدر ٹرمپ کو بیلٹ پر نہیں دیکھنا چاہتے. گزشتہ ماہ کے آخر میں کرائے گئے ایک سروے میں لوگوں کی اکثریت نے اگلے صدارتی انتخابات میں بائیڈن اور ٹرمپ کے دوبارہ میچ کے امکان کو مسترد کیا ہے. تاہم سروے سے یہ معلوم ہوا کہ ٹرمپ مضبوط بنیادوں پر کھڑے ہیں.
سروے میں 10 میں سے 7 لوگوں نے کہا کہ بائیڈن کو دوسری مدت کے لیے انتخاب نہیں لڑنا چاہیے. 45 فیصد کا کہنا تھاکہ بائیڈن اچھے صدر ثابت نہیں ہوئے، جبکہ 30 فیصد نے کہا کہ وہ بہت بوڑھے ہیں. ایک چوتھائی لوگوں نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے.یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بائیڈن امریکہ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے ذہنی طور پر فٹ ہیں یا آپ کو عہدے کے لیے ان کی فٹنس پر شک ہے؟ 60 فیصد نے کہا کہ انھیں بائیڈن کی فٹنس پر شک ہے، رائے شماری میں میں 10 میں سے 9 ریپبلکن اور ایک چوتھائی سے زیادہ ڈیموکریٹس شامل تھے.