محکمہ موسمیات کی کراچی میں 100 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 جولائی کو آندھی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں 4 سے 5 دن مسلسل بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواں کا سلسلہ جمعہ سے سندھ میں داخل ہوگیاہے اور آج(ہفتہ)2جولائی کو مون سون سسٹم شہر میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا جس کے نتیجے میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کے امکانات ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے مون سون بارشوں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2 جولائی کی رات سے 5 جولائی تک سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور یہ بارشیں 5 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کو بھی شہر میں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے اور 8 جولائی سے مون سون کا دوسرا اسپیل بارش برسائے گا جب کہ یہ اسپیل بھی 3 سے 4 روز پر محیط ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دبا اگر کراچی کے قریب سے گزرا تو شہر میں 60 تا 70 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے لیکن اگر یہ اسپیل کراچی کے اوپر سے گزرا تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جمعہ کوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں اور اس وقت شہر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *