فیکٹو سیمنٹ لمیٹڈ (فیکٹو) کے خالص خسارہ میں 504.44فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2022ء کے پہلے9ماہمیں جولائی تا مارچ 2021-22ء کے دوران فیکٹو سیمنٹ لمیٹڈ کو 182ملین روپے بعداز ٹیکس آمدن ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2021کی پہلی تین سہ ماہیوں کے مقابلہ میں مالی سال 2022ء کے اسی عرصہ میں فیکٹو کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 504فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

جس کے نتیجہ میں کمپنی کا 0.89روپے فی حصص خسارہ 3.64روپے فی حصص منافع میں تبدیل ہوگیا۔ واضح رہے کہ مالی سال 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر2021ء کے دوران فیکٹو سیمنٹ کو127 ملین روپے خالص منافع ہوا تھا اور اس دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 2.53روپے رہی تاہم دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر2021ء کے دوران فیکٹو سیمنٹ لمیٹڈ کی بعداز ٹیکس آمدن 22ملین روپے جبکہ فی حصص آمدنی 0.45روپے تک کم ہوگئی ۔ مالی سال 2022ء کی تیسری سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2022ء کے دوران کمپنی کا خالص منافع 33ملین روپے جبکہ فی حصص آمدن 0.65روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *