محکمہ زراعت سیالکوٹ نےتحصیل ڈسکہ کے علاقہ اڈہ کوٹ رام داس میں واقع زرعی ادویات کی دوکان سے بھاری مقدار میں جعلی زرعی ادویات برآمد کر لی ہیں ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ذوالفقار علی غوری نے اے پی پی کو بتایا کہ انہوں نے جعلی زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف خصوصی مہم کے سلسلہ میں کاروائی کرتے ہوئے ڈسکہ کے علاقہ اڈہ کوٹ رام داس میں واقع زرعی ادویات کی دوکان سے بھاری مقدار میں جعلی زرعی ادویات برآمد کر لی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی زرعی ادویات پر ایک نجی کمپنی کے جعلی لیبل لگائے گئے تھے جبکہ اس کے علاوہ دیگر مصنوعات بھی جعلی لیبلز اور بغیر کسی قانونی دستاویزات کے غیر قانونی طور پر فروخت کی جا رہی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ بمبانوالہ پولیس نے موقع پرموجودلاکھوں روپے مالیت کی تمام جعلی ادویات کو تحویل میں لیکر ذمہ دارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔اہل علاقہ نے ذوالفقار علی غوری کی کامیاب کارروائی پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *