وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے جلوزئی اقتصادی زون میں قائم صنعتوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے جلوزئی اکنامک زون میں بدھ کو 5 میگا واٹ انڈیپپنڈنٹ فیڈرل لائن کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں پیسکو کے سینئر افسران اور مقامی صنعتوں سمیت کے پی ازمک کے حکام نے شرکت کی۔
سی ای او کے پی ازمک جاوید اقبال خٹک نے منصوبے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران معاون خصوصی عبد الکریم خان نے جلوزئی اقتصادی زون ٹیوب ویل مین انٹرنس گیٹ اور ٹارگٹ آرمز انڈسٹری کا افتتاح بھی کیا اور کے پی ازمک انتظامیہ کی صنعتکاری کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے کوششوں کو سراہا جس کے ذریعے مقامی لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے گئے جس کے نتیجے میں صوبے میں معاشی خوشحالی پیدا ہوئی۔

واضح رہے کہ جلوزئی اکنامک زون257ایکڑ اراضی پر مشتمل زون ہے جو موٹروے ایم ون اور جی ٹی روڈ دونوں کو ملاتا ہے۔جلوزئی اکنامک زون خطے کیلئے ایک گیم چینجر ہے جو 10,000براہ راست اور 41,200بلواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ جس میں 6360 ملین روپے کی متوقع سرمایہ کاری ہوگی۔ صنعتی سہولت دفاتر کے تحت اپنایا گیا تیز رفتار ون ونڈ و آپریشنز کا طریقہ کار اور کے پی ازمک کی جانب سے فوری نفاذ سے جلوزئی اور اسی طرح دیگر اقتصادی زونز خطے میں صنعتی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ کے پی ازمک خاص طو ر پر درہ آدم خیل سے کھیلوں اور شکاری ہتھیاروں کی تیاری کی روایتی پرانی مہارت کو جلوزئی اکنامک زون میں جگہ دینے اور سرپرستی فراہم کرنے پر بھی فخر محسوس کرتاہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *